آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا

پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے رہا کیے جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ (بی بی سی کے مطابق) وزارت داخلہ کے اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ملتان جیل سے آسیہ بی بی کو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔ آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں ایک یورپی ملک کے اسفارت کار بھی جہاز میں سوار تھے۔ تاہم آسیہ بی بی کی ملک سے روانگی کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے آسیہ بی بی ملک سے باہر جا چکی ہیں۔


وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں