وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مسیحی کارکنوں کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری سے تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے رہنماعادل جارج مٹو کی قیادت میں مسیحی کارکنوں کے وفد نے انصاف ہاؤس کراچی میں ملاقت کی اور انہیں سندھ خصوصاً کراچی میں بسنے والے مسیحی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ممتاز اقلیتی رہنما جارج عادل مٹو نے بہت کم عرصے میں اقلیتوں کے حقوق سے سلسلے موجودہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اقلیتوں کی جانب سے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مسیحی رہنما عادل جارج مٹو نے کہا ملک میں پہلی بار حقیقی اصلاحات آنے سے ملک بھر کے اقلیت خصوصاًً مسیحی برادری موجودہ حکومت سے انتہائی خوش ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عمران خان اور تحریک نصاف بلا امتیاز ملک کے تمام طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور ملک اور قوم کا فلاح چاہتے ہیں۔عادل جارج مٹو نے مزید کہا کہ مسیحی برادری ملک و قوم کو ہر قسم کے سیاسی، معاشی دبائو اور بحران سے نکالنے میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے شانہ بشانہ رہیں گے اور ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری تحریک انصاف کے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور مسیحی رہنما عادل جارج مٹو کے جذبات پر ستائش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں