برطانیہ نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے انکار کردیا

برطانیہ نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ نے آسیہ بی بی کی پناہ کی اپیل مسترد کر دی ہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے اس خوف کا اظہارکیا گیا ہے کہ برطانیہ کو اپنی 12 لاکھ سے زائد مسلمان برادری کی طرف سے شدید ردعمل اوربدامنی کاخدشہ ہے۔آسیہ بی بی کے شوہرعاشق مسیح نے برطانیہ کی وزیر اعظم سے اہلیہ کو تحفظ دینے کی اپیل کی تھی۔ادھرآسیہ بی بی کی بیرون ملک پناہ کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ برطانیہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے آسیہ بی بی کو پناہ نہیں دے گا۔برطانوی پاکستانی کرسچئن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولسن چوہدری نے کہا کہ 2 ممالک نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم برطانیہ ان میں شامل نہیں تھا۔ ولسن چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو خدشہ ہے کہ آسیہ بی بی کی آمد سے سکیورٹی خدشات اوربے چینی بڑھے گی اوربیرون ملک برطانوی سفارتکاروں کو بھی خدشات لاحق ہوں گے جن پر لوگ حملہ کر سکتے ہیں۔