نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدی نے فرانس میں کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ ورثہ ہے، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔