ایسٹرپرسری لنکا کے گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں دھماکے

ایسٹر کے موقعہ پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں یکے بعد دیگر ہونے والے7 بم دھماکوں میں 200 افراد کے جاں بحق ہونے اور 525 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔یہ بم دھماکے 3 گرجا گھروں اور شہر کے مصروف ہوٹلوں میں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے ایک بڑے چرچ اورمتعدد ہوٹلز میں دھماکے ہوئے جبکہ کولمبو کے مضافات میں قائم 2 مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔کولمبو میں ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 280 سے زائد زخمی ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2 مسیحی عبادت گاہوں میں ہونے والے دھماکے خود کش تھے۔خیال رہے کہ کولمبو میں قائم متاثرہ چرچ ‘سینٹ انتھونی شرائن’ اورہوٹلزمیں بیشترغیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔دھماکوں میں جن دیگر مسیحی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا ان میں شمالی علاقے ‘نیگومبو’ اور مشرقی علاقے ‘باتیچالوا’ میں قائم مسیحی عبادت گاہیں شامل ہیں۔نیگومبو میں قائم چرچ ‘سینٹ سیبسٹین’ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر انگریزی میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘ہمارے چرچ میں بم دھماکا ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹی کالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری کو نشانہ بنایا گيا ہے۔چرچ ذمہ داروں نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکے عبادات کے دوران ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔