یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال (UCH) کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم

لاہورسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔پروفیسرڈاکٹرجوادساجد خان8رکنی کمیٹی کے کنوینرہوں گے۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی مسیحی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ،وائس چانسلریو ایچ ایس پروفیسرجاوید اکرم،ڈاکٹر امجد ثاقب،اسپیشل سیکرٹری شکیل احمد،انتھونی اعجازلیموئل،ریورنڈ ڈاکٹرماجد عبیل اورڈاکٹرکرسٹی منیر ممبرہوں گے۔کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں باہمی مشاورت سے اسپتال کی بحالی کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں