نک جونس اور پریانکا چوپڑا مسیحی نکاح کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ مسیحی عقائد کے مطابق ادا کی گئی نکاح کی رسومات کے تحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔نکاح اور شادی کی تقریب جودھپور کے ایک تاریخی محل نما امید بھگوان ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں نو بیاہتا جوڑے کے قریبی عزیرواقارب و دوستوں نے شرکت کی۔اس دوران دونوں نے انٹرنیشنل ڈیزائنررالف لورین کے سفید رنگ کے عروسی جوڑے پہن رکھے تھے۔پریانکا چوپڑا اورنک جونس 2 دسمبرکو ہندو رسومات کے تحت دوسری شادی کریں گے۔اس تقریب میں ہندوستان کی ثقافت حاوی رہے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور بھارتی اداکار جوڑا رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون نے بھی گزشتہ ماہ اٹلی میں کونکنی اورہندوسندھی رسومات کے تحت 2 شادیاں کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں