آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے توہین مذہب کیس سے بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے فیصلہ پرنظرثانی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا تحریرکردہ فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔فیصلہ میں عدالت نے معاملہ کی سماعت کرنے کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست اورنظرثانی درخواست کا حتمی فیصلہ ہونے تک عبوری ریلیف دینے کی متفرق درخواستیں بھی خارج کی ہیں۔فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں