خیرپورمیں مندرنذرآتش کرنے پر وزیراعظم وگورنرسندھ کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے خیرپورکے علاقہ کنب میں مندرکو نذرآتش کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے مندر نذر آتش کرنے اورہندوؤ کی مقدس مذہبی کتابوں کونذرآتش کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے کہا ہے کہ اسے ملزموں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا یہ قرآنی تعلیمات کے منافی ہے۔وزیراعظم نےاپنے ٹویٹ میں متاثرہ مندر کی تصویر بھی لگائی ہے۔ادھر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی واقع کا نوٹس لیکرانتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش اکرانی نے گورنر سندھ کو مندر کی بے حرمتی کے واقعہ کے بارے میں آگاہی دی تھی۔گورنر سندھ نے کنب میں مندرکی بے حرمتی کے واقعہ پراپنےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اورامن کوسبوتاز کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پرامن ہیں۔حکومت ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں