آسیہ بی بی کو قتل کرنے پر انعام رکھنے والے کے خلاف مقدمہ درج

آسیہ بی بی کو قتل کرنے پر انعام رکھنے والے کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ نصیرآباد پولیس نے آسیہ بی بی کو قتل کرنے پردو کروڑروپے انعام مقررکرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا ریکارڈ شدہ ویڈہو پیغام اپ لوڈ کیا تھا جس میں اس نے آسیہ بی بی کو واجب القتل قرار دیتے ہوئے اس کے قتل کرنے والے کو انعام دینے کااعلان کیا۔پولیس کے ہیڈکانسٹیبل خالد محمود نے پولیس کو رپورٹ پیش کی کہ سوشل میڈیا پرویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ایک شخص احتشام احمد نے بلوہ کرانے کی نیت سے لوگوں کے جذبات کو ابھارنے اور سپریم کورٹ کی جانب سے بری کی جانے والی مسیحی خاتون آسیہ کو قتل کرانے کی دھمکیاں اور2کروڑ روپے انعام بھی مقررکیاہے۔اس رپورٹ کی روشنی میں پولیس نے 298/124A/506/ 153/153A کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے (س؛م)

اپنا تبصرہ بھیجیں