,

انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدرِ پاکستان کی جانب سے مسیحی پولیس افسر رابن یامین سہوترا کیلئے ایوارڈ

رابن یامین سہوترا جو کہ ریلوے پولیس کے سینیئر سپریٹنڈٹ ہیں انہیں 10 دسمبر بروز ہفتہ کو صدرِ پاکستان کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اسلام آباد میں منعقد اس تقریب میں انہیں نیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک بیان میں ایس ایس پی رابن سہوترا نے کہا کہ خدا کے فضل سے آج مجھے اقلیتوں کے حقوق کیلئے میرے کردار کی وجہ سے مجھے نیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
ہیومن را ئٹس کی منسٹری کی طرف سے جاری خط میں ایس ایس پی۔ رابن یامین سہوترا کو مطلع کیا گیا کہ انہیں اقلیتوں کے حقوق کے بین الاقوامی دن پر نیشنل ہیومین رائٹس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے, ایس ایس پی۔رابن یامین سہوترا کو ایوانِ صدر میں منعقد کی گئی عظیم الشان تقریب میں 10دسمبر 2016 کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔