سپریم کورٹ مارچ کے اختتام سے قبل آسیہ بی بی کی اپیل سنے گی

برطانیہ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ منسٹر نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ رواں برس مارچ سے قبل آسیہ بی بی کی اپیل کی سنوائی یقینی بنائی جائے گی۔برطانیہ میں کئی مظاہرین نے آسیہ بی بی کیس کی سنوائی کیلئے کئی احتجاجی مظاہرے کئے،انہی احتجاجی مظاہروں کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ آسیہ بی بی کا کیس عدالت میں مارچ کے اختتام سے پہلے سنا جائے گا۔ ان احتجاجی مظاہرین کی نمائندگی برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن نے کی۔مظاہرین نے ذور دیا کہ حکومتِ برطانیہ سزا پانے والی پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کیلئے مداخلت کرے۔
آسیہ بی بی جو کہ عرصہ دراز سے قید میں اس انتظار میں سلاخوں کے پیچھے کشمکش میں جی رہی ہے کہ کب اسکی اپیل عدالت میں سنی جائے گی۔ پاکستانی مسیحیوں نے برطانیہ میں کئی دوسرے مظاہرین کے ساتھ ملکر پورے برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ برٹش پاکستان کرسچیئن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولسن چوہدری نے اس سلسلے میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’جب میری ملاقات پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ منسٹر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے مطلع کیا کہ آسیہ بی بی کے کیس کی سنوائی یقینی طور پر مارچ سے قبل فکس کردی جائے گی‘مزید انکا کہنا تھا کہ ہم نے برطانیہ میں کئی مظاہرے کئے تاکہ مغرب میں موجود آسیہ بی بی کی رہائی کیلئے ہمایت دکھائی جائے۔ یہ بات واضح ہے کہ پاکستان میں ایک بہت بڑی تعداد آسیہ بی بی کی پھانسی کیلئے احتجاج کررہے ہیں،زیادہ تر لوگ پاکستان میں یہی چاہتے ہیں مہ آسیہ کو موت کی سزا ہوجائے۔
آسیہ بی بی جس پر 2009میں اسکے ساتھی کام کرنے والوں نے توہینِ رسالت کا الزام عائد کیا ،سال2010میں ضلع ننکانہ کی ایک عدالت نے آسیہ بی بی کو موت کی سزاسنائی،جسے 2014میں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا اور آسیہ بی بی کا کیس تاحال سنوائی کا انتظار کررہا ہے۔آسیہ بی بی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے چیف جسٹس جناب انور ظہیر جمالی کو درخواست جمع کرائی ہے کہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے اس کیس کی سنوائی کیلئے ایک بنچ تشکیل دیا جائے اور فوری طور پر سماعت شروع کی جائے۔