بین الاقوامی

ڈیرن سیمی کی اسلام قبول کرنے والی خبروں کی تردید

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے ۔ سیمی نے پیغام میں کہا کہ یسوع مسیح میرے نجات دہندہ ہیں۔


پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیرن سیمی اسلام کی جانب مائل ہورہے ہیں۔جبکہ ڈیرن سیمی کی سوشل میڈیا پروفائل پر موجود اشاعت سے ایسا کچھ نہیں لگتا۔ اپنے آفیشل ٹویٹر پروفائل پر سیمی نے لکھا کہ یسوع مسیح میرا نجات دہندہ اور خدا ہے مجھے میرے عقیدے میں رہنے دو۔ سیمی کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی اسلام قبول کرنے سے متعلق خبروں کی یقینی تردید ہوجاتی ہے۔

Darren Sammy

مزید خبریں

شیئر کریں
Close