،دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی2017ء) بختاور بھٹو نے سینیٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والے احترام رمضان قانون کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد کے پیش نظر سینیٹ میں احترام رمضان قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ قانون کے تحت رمضان کے دوران سرعام کھانا کھانے والے شخص 25 ہزار روپے تک کا جرمانہ جیل کی سزا دی جائے گی۔
اس قانون کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے ردعمل دیا ہے۔ بختاور بھٹو نے سینیٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والے رمضان بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ موسم شدید گرم ہے اور لوگ ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ ہیٹ ویو کی وجہ سے موت تک واقع ہو سکتی ہے ایسے میں ایسا قانون منظور کرنا مضحکہ خیز عمل ہے۔ بختاور کہتی ہیں کہ زبردستی مذہب پر عمل کروانا اسلام نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد