اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں آخری مرتبہ مردم شماری 1998میں ہوئی تھی اوردودہائیوں کے بعد رواں سال 2017میں مردم شماری ہوئی ہے ۔اس مردم شماری کے ابھی تک حتمی نتائج سامنے نہیں آئے ہیں تاہم اس مردم شماری کے غیرحتمی اعدادوشمارکے مطابق ملک کی آبادی 20 کروڑ سے بڑھ چکی ہے اور ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہندو شہریوں کی تعداد 25لاکھ سے 50لاکھ کے درمیان جبکہ مسیحیوں کی تعداد 20لاکھ سے 1کروڑتک بتائی جارہی ہے ۔اس کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی وفنڈزکے مشیرنینسی سٹیگلرنے ایک غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری پاکستان کی نہ صرف اقلیتی برادریوں بلکہ پورے ملک کی منصوبہ کے لیے اہم ذریعہ ہے۔تاہم ملک میں ہندو اورمسیحی شہریوں کی حتمی تعداد مردم شماری کے اعدادوشمارکااعلان ہونے کے بعد سامنے آئے گی
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد