پاکستانی

اقلیتی برادری کے علاج کی سہولیات کیلئے 108.320ملین روپے کی گرانٹ منظور

لاہور: صوبائی وزیر براے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے اقلیتی برادری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی غرض سے 108.320ملین روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ان فنڈز سے یونئیٹڈ کرسچین ہسپتال (UCH) لاہور کو 56.100ملین،جانکی دیوی ہسپتال کو 10.345ملین، فاطمہ ہسپتال یونیورسٹی روڈ سرگودھا کو10.475ملین،کرسچین میموریل ہسپتال پارس روڈ سیالکوٹ کو8ملین اور کرسچین ہسپتال ٹیکسلا راولپنڈی کو 23ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں