وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اقلیتی امور روی کمار نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اقلیتی برادری کے نوجوانوں کیلئے بہتر روزگار اور مثبت سرگرمیوں کیلئے موقعے فراہم کئے جارہے ہیں جس سے نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کی احساس محرومی کے خاتمے میں کافی مدد ملی ہے ۔وہ بدھ کو نوشہرہ کینٹ میں منارٹی کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ نوشہرہ کے چیئرمین کاشف خان ترک ، تحصیل ممبر نوشہرہ اوم پرکاش بھی موجود تھے روی کمار نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کا بہتر سرمایہ ہے اور ان ہی نو جوانوں سے اس ملک کا مستقبل وابسطہ ہے اس لئے نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی لیکر مثبت کردار ادا کریں کھیل کھود سے انسانی جسم کو تقویت ملتی ہے اور نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا صوبائی حکومت کھیلاڑیوں کو تمام سہولیات کے علاوہ تمام اضلاع میں پلے گرائونڈ تعمیر کر رہی ہے ۔ (آگاہی نیوز)
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد