راولپنڈی اور اسلام آباد کی ایک جوائنٹ ایکشن مسیحی کمیٹی نے آبپارہ پولیس تھانے میں درخواست دائر کی ہے کہ بیرسٹر ظفراللہ خان کیخلاف نواز شریف اور مسیح یسوع کے درمیان موازنہ کرنے کے بیان پر ایف آئی آر رجسٹر کی جائے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے یہ بیان پی آئی ڈی کانفرس کے دوران دیا گیا۔
بیرسٹر ظفراللہ کے اس بیان سے مسیحیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ مے متعلقہ سیکشن کے عین مطابق ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور اسی کے مطابق سزا دی جائے۔ درخواست میں خبردار کیا گیا کہ اگر کوئی واضح کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو مسیحیوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج ہوں گے۔