ملتان میں 11 اگست کو ’’یوم اقلیت‘‘ منایا گیا۔ پاکستان منیارٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام پل موج دریا سے چوک کچہری تک ریلی نکالی گئی ۔قیادت پارٹی چیئرمین عابد چاند نے کی۔ اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسیحی رہ نماؤں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو اقلیتوں کے حق میں تقریر کئے 69 سال گزر گئے مگر اقلیتیں آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔حکمران قائد پاکستان کے اقلیتوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔
مسیحی، سکھ اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں پاسٹر یوسف رضا، سردار مہندر پال سنگھ، سرفراز کلیمنٹ، ڈاکٹر لیاقت رشید، ڈاکٹر کشور مراد کشور، جاوید نذیر اور مسز پاسٹر یوسف رضا نے مزیدکہاکہ امن کے فروغ کیلئے شہری و دیہی علاقوں میں مانیٹرنگ ٹیمیں بنائی جائیں ۔وفاقی سطح پر بین المذاہب کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں ان میں اقلیتوں کے نمائندے بھی شامل کئے جائیں ۔اقلیتی لڑکیوں کے اغوا اور جبراً مسلم بنانے کے واقعات پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو ازخود نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔اقلیتی ہیروز کو نصاب کا حصہ اور اقلیتی طبقے کی خدمات کو منظر عام پر لایا جائے۔اقلیتی ہیروز کے نام سے کوئی سڑک ، لائبریری اور پارک کو منسوب کیا جائے۔مردم شماری کے ذریعے اقلیتوں کی دُرست تعداد بتائی جائے اور اقلیتوں کی حلقہ بندیاں کی جائیں۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد