ڈاکٹرروتھ فاؤ کی رہائش گاہ کو میوزیم بنانے کا فیصلہ

کراچی: دُختران قلب مریم کی رکن اور بانی ماری ایڈیلیڈ لپیروسی سینٹر کراچی ڈاکٹر سسٹر روتھ فاؤ کی رہائش گاہ کو جرمن حکومت کے تعاون سے میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔اس میں ان کے زیر استعمال اشیاء کو رکھا گیا ہے جس میں خاص طور پر ان کا پرانا ٹائپ رائٹر اور ٹی وی کے علاوہ دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ایک کمرے میں ڈائننگ ٹیبل، بک شیلف، اسناد و اعزازات رکھے جائیں گے اور دوسرے کمرے میں انکابیڈ، اسٹڈی ٹیبل اور ذاتی استعمال کی اشیاء رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹرروتھ فاؤ میوزیم جنوری میں جذام کے عالمی دن پر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔