اسرائیلی حکومت نے گرجا گھروں کی املاک پر ٹیکسوں کا فیصلہ واپس لے لیا

یروشلم: اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاھو نے مسیحیوں کی قدیم عبادت گاہ القیامہ چرچ اور دیگر گرجا گھروں کی املاک پر عائد ٹیکسوں کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ مسیحی رہنماؤں نے اسرائیلی اقدام کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے رومن کیتھولک، رومن آرتھوڈوکس اور ارمن چرچ کے مسیحی رہنماؤں نے گرجا گھروں پر ٹیکسوں کے نفاذ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف احتجاج کیا تھا۔ اسی احتجاج کے بعد یروشلم میں مسیحیوں کے قدیم ترین چرچ گرجا گھر کو بھی بند کر دیا تھا۔