سعودی ولی عہد کی برطانیہ کے آرچ بشپ آف کنٹر بری سے ملاقات

لندن: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے دورے کے دوسرے روز پروٹسٹنٹ مسیحیوں کے روحانی پیشوا آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے موقع پر برطانیہ کے چرچ کی پہلی خاتون بشپ کرسٹین ہارڈ مین اور لیڈز کے بشپ نِک بینس بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی آرچ بشپ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب میں مذہبی آزادی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے قبل ازیں مصر کے دورے کے موقع پر قبطی مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوم سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کو تاریخی اہمیت کا حامل اور مذہبی رواداری کے فروغ کی عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔