بین الاقوامی

شہزادہ ولیم نیوزی لینڈ پہنچ گئے,وزیر اعظم سے تعزیت

برطانوی شہزادہ ولیم سرکاری دورے پر نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قومی دن کی منابست سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم نے سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا ایرڈرن سے تعزیت کی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا کی۔ اس دوران شہزادہ ولیم سانحہ کرائسٹ چرچ میں زخمی ہونے والی 5سالہ بچی کی اسپتال پہنچ کر عیادت کی جبکہ واقعے کے دوران امدادی سرگرمیاں سرانجام دینے والے رضاکاروں اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔

Source
Jang

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں