بین الاقوامی

سری لنکا کے بعد برکینافاسو میں چرچ پر حملہ،6 افراد شہید

سری لنکا کے بعد دہشت گردوں نے افریقی ملک برکینافاسو میں قائم چرچ پر حملہ کردیا جس کے باعث 6 افراد شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ برکینافاسو کے شہر ڈابلو میں پیش آیا جہاں ایک کیتھولک چرچ پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے باعث 6 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اتوار کے روزعبادات کے دوران دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا، شہید ہونے والوں میں چرچ کے پادری بھی شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 20 سے 30 کے درمیان تھی، دہشت گردوں نے چرچ پر اندھا دھن فائرنگ کردی جس کے باعث چھ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے، حملہ آوروں نے فرار ہوتے ہوئے چرچ سمیت علاقے کی عمارتوں کو آگ لگا دی۔ برکینافاسو میں 4 مہینوں کے درمیان یہ تیسرا حملہ ہے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے البتہ علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کا مکمل کنٹرول ہے۔

Source
AryNEWS

مزید خبریں

شیئر کریں
Close