وفاقی وزیربرائے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی مولانانورالحق قادری نے پروفیسرشہزاد لارنس فوکل پرسن وممبر ڈسٹرکٹ/ ڈویژن بین المذاہب امن کمیٹی سے ملاقات کے دوران کہاکہ تمام مذاہب کا احترام اوربھائی چارے کی تعلیمات کو عام کرنے سے بین المذاہب ہم آہنگی اورمثالی معاشرہ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔مذہبی ہم آہنگی اورقیام امن کیلئے کام کرنیوالے ہمارے دست و بازو ہیں۔مسیحی اوردیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اورجان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پروفیسر شہزاد لارنس نے وفاقی وزیرمولانانور الحق قادری کو بتایا کہ چیئرمین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد کی قیادت میں مسیحی مسلم مذہبی رہنماؤں کے مابین اعتماد اورمسلسل رابطہ قائم ہے۔مسیحی مسلم مذہبی قائدین کی ملاقاتوں سے عام لوگوں تک بھائی چارے،اتحاد ویگانگت،مذہبی ہم آہنگی اوراحترام مذاہب کا پیغام جاتا ہے۔ہم ملکر رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں۔اس سے ایک اچھے معاشرے کی بنیاد پڑے گی۔
ہمیں فالو کریں

تازہ ترین
- پوپ فرانسس سے اسرائیلی اور فسطینی خاندانوں کی ملاقاتیں
- راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ
- بھارتی ریاست منی پور کے مسیحی قبائل کا خودمختار حکومت قائم کرنے کا اعلان
- پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل اور فلسطین جنگ ختم کرنے کی اپیل
- میانوالی ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے مسیحی افسر انیل یوسف کی تدفین
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد