‏مسیحی خبریں

مری میں چرچ کی دیوار کے ساتھ لگے اسٹالزہٹانے کا مطالبہ

اسٹالزسکیورٹی رسک ہیں اس لئےانہیں فوری ہٹایا جائے

مری کے قدیمی اورتاریخی پروٹسیسٹنٹ چرچ کی دیوار کے ساتھ لگے اسٹالزسکیورٹی رسک ہیں اس لئےانہیں فوری ہٹایا جائے۔ان خیالات کا اظہارچرچ کے پاسٹر نعیم شاکراوریعقوب غوری مسیح نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے چرچ کی دیوار کیساتھ پانچ ماہ کے دوران متعدد لوگوں نے اشیائے خوردونوش اور دیگراسٹالز لگالئے ہیں۔اسٹالز لگانے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں انتظامیہ نے یہاں کاروبار کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ان غیر قانونی اسٹالز کی وجہ سے جہاں عبادت گذراوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں سیکورٹی کے لحاظ سے یہ بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کانوٹس لے اور فی الفور اسٹالز ہٹانے کا حکم دے۔

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں