مسیحی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کے ہمراہ کرسچن کمیونٹی کے مسائلکے حل کے سلسلہ میں سینٹ سیلین چرچ آف پاکستان یونیورسٹی روڈ نزد رحمن پلازہ میں میٹنگ کی گئی، جس میں سرگودہا شہر کے تمام چرچ ہائے کے پادریوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے سیاسی اور غیر سیاسی افراد نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں کرسچن کمیونٹی نے اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں ایسے 5 ممبران شامل ہوں جس پر کرسچن کمیونٹی کو مکمل اعتماد ہو۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کی سربراہی میں خود کروں گا اور اس میں 2 پولیس افسران بھی شامل ہوں گے ۔ کرسچن کمیونٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی، اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے ممبران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کے اس اقدام کو سراہا اورمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔