کرسمس پر مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں فول پروف سیکورٹی

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدود میں مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں فول پروف سیکورٹی اور میونسپل سروسز کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائیگا ضلعی،پولیس ،بلدیات سمیت دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی پر ماور ادارے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ کرسمس کے موقع پر انتظامات یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے حوالے سے ضلع کورنگی کے مسیحی برادری کے نمائندوں ،چرچوں کے منتظمین اور ضلع انتطامیہ کورنگی ،پولیس ،بلدیہ کورنگی اور میونسپل سروسز پر مامور اداروں کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شہریار گل میمن نے مسیحی برادی سے اپیل کی ہے وہ کرسمس کے موقع پر اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں قیام امن اور سہولیات کی فراہمی میں متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اس موقع پر مسیحی عمائدین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کو مسائل کا فوری تدارک کرنے دیتے ہوئے مسیحی عوام کو یقین دلا یا کہ اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور SHO,sکو ہدایت کی ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا ئیں ۔