گورنرپنجاب کا ہائر ایجوکیشن ڈپارنمنٹ میں اقلیتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کا اعلان

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہائر ایجوکیشن ڈپارنمنٹ (ایچ ای ڈی) میں اقلیتوں کے لیے ملازمتوں کے 2 فیصد کوٹے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ کرسمس کی تقر یب میں کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈپارنمنٹ میں اقلیتوں کے ملازمتوں کے کوٹے پر مکمل عمل ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ وزیرِ اعظم مودی اور ان کے سیکیورٹی اداروں کو دہشت گرد قرار دے، پاکستان میں اقلیتوں کو قائدِاعظم کے افکار کے مطابق مذہبی آزادی حاصل ہے۔