سول ہسپتال فیصل آباد کی مسیحی برادری تنخواہوں سے محروم

فیصل آباد سول ہسپتال میں کلرکوں اور ینگ ڈاکٹرز کا گزشتہ 1 ہفتے سے آپس میں جھگڑا چل رہا ہے جس کو وجہ بنا کر سول ہسپتال کے اکائونٹ آفیسر اور دیگر کلرک کام نہیں کررہے جس کی وجہ سے سول ہسپتال کے مسیحی ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں ، حکومت کی جانب سے ایسٹر سے قبل تمام اداروں کے مسیحی ورکرز کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سول ہسپتال میں کلرکوں کی غیر اعلانیہ ہڑتال کے باعث مسیحی ورکرز ایسٹر کی خوشیوں سے محروم رہے ۔