برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں گندگی کی تصویر شیئر کر دی

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اسلام آباد کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکثر صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرتے ہیں، جن کی تصاویر بھی وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہیں۔
کچھ دن قبل انہوں نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے وہاں پر پھیلی گندگی اور پلاسٹک بیگز اکھٹے کر کے تصاویر شئیر کی تھیں اور گندگی نہ پھیلانے کی گزارش کی تھی۔


کرسچن ٹرنر کی ایک اور ٹویٹ بھی اس وقت موضوع بحث ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنی صبح کی چہل قدمی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں ہائی کمشنر اپنے دونوں ہاتھوں میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک سے بھرے دو بڑے بیگز اٹھائے کھڑے ہیں۔ یہ کوڑا دراصل انہوں نے صبح کی چہل قدی کے دوران جمع کیا تھا۔کرسچن ٹرنر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔