پاکستان میں اقلیتیوں کو تمام حقوق حاصل ہیں:فردوس عاشق اعوان

پاکستان کے مسیحی بین المذاہب ہم آہنگی کا حسین مظہر ہے، ڈاکٹرفردوس اعوان

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیتھولک چرچ ریگل چوک کا دورہ کیا ، چرچ انتظامیہ ، سیکرڈ ہارڈ سکول کے عہدیداران سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ، ملکی ترقی میں اقلیتی برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، پی ٹی آئی کی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق پر پہرہ دے رہی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار اقلیتی برادری کے حقوق کے بڑے داعی ہیں ، پی ٹی آئی نے ملک کی تمام اکائیوں کو ایک خوبصورت گلدستے میں پرو دیا ہے۔