وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور زلمی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کرسچن کمیونٹی کا کرکٹ ٹورنامنٹ راولپنڈی میں منعقد ہوگا ،وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی (آج) ہفتہ کو افتتاحی میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے ،وفاقی وزیر شہریار آفریدی، اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم بارہ جولائی کو فائنل میں موجود ہوں گے ۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہاکہ مقصد مذہبی ہم آہنگی کے قومی بیانیہ ,پیغام پاکستان اور سائبان پاکستان کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانا اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا ہے ۔ٹورنامنٹ میں کرسچن کمیونٹی کی چھ ٹیمیں شریک ہوگی۔میچز سینٹ میری گراؤنڈ تلسہ روڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔