اقلیتوں کے تحفظ کیلئے بے شمار اقدامات کئے: اعجاز عالم آگسٹین

سپریم کورٹ کے قائم کردہ ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے اقلیتوں کے بارے میں فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں مذہبی نمائندگان نے لاہور کے علاقے رنگ محل اور انارکلی میں مشنری سکولوں کے امور پر توجہ دلوائی۔

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی پنجاب حکومت نے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کیلئےبے شمار اقدامات کئےہیں تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو چائلڈ میرج ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیئے ایک جامع پالیسی تشکیل دینا ہوگی اور جبری شادیوں کی روک تھام کو یقینی بنانا ہوگا۔