مسیحی مشنری اہل خانہ سمیت اغوا، تاوان مانگ لیا گیا

لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں کچھ روز قبل 17امریکی و کینیڈین مسیحی مبلغین کو اہل خانہ سمیت اغواءکر لیا گیا تھا۔ اب اغواءکاروں نے ان کی رہائی کے بعد 1کروڑ 70لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سی این این کے مطابق ہیٹی میں ان مسیحی مبلغین کو اس وقت اغواءکیا گیا جب وہ ایک یتیم خانے کے دورے سے واپس جا رہے تھے۔

ان مبلغین کو ’400ماووزو‘ (400 Mawozo)نامی خطرناک گینگ نے اغواءکیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مبلغین ایک بس میں سوار تھے۔ کئی مسلح لوگ آئے اور اس بس کو اغواءکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔اس واردات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم اپنے شہریوں کے اغواءکی واردات سے باخبر ہیں اور ہم ان کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بیرون ملک اپنے شہریوں کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔“تاحال ہیٹی کی حکومت کی طرف سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔