کراچی سے اغوا ہونیوالی مسیحی بچی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا

شہر قائد کراچی سے اغوا ہونیوالی بچی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا تا ہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

دو روز قبل بن قاسم سے مسیحی برادی سے تعلق رکھنے والی سات سالہ بچی کے اغوا ہونے کا واقعہ بن قاسم پولیس نے بچی کو بازیاب کروالیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کی رہائی کے لیے سات ہزار روپےتاوان مانگا تھا ملزم آصف بچی کا دور کا رشتے دارہے ملزم جام شور کے قریب پیسے نکلوانے گیا تو پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا والدین نے سات ہزار دینے کا بولا تو ملزم آصف نے ا پنا موبائل فون نمبر دیا کہ میں جام شورو میں ہوں مجھے جیز کیش کروا دو، جب ملزم جام شورومیں جس دکان میں کیش وصول کرنے گیا تو اس نے پولیس کو دیکھ لیا اور بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مشیرذراعت سندھ منظورحسین وسان نے مینگواڑ برادری کی مبینہ اغوا ہونےوالی بچی کانوٹس لے لیا ایس ایس پی خیرپور کوفورن بچی کو بازیاب کرانے کی ہدایت کردی ورثا کو یقین دہانی کرائی پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتی برادری کے حقوق کی بات کرتی ہے

واضح رہے کہ جوں جوں ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی ان واقعات کے رپورٹ ہونے کے بعد انصاف کی فراہمی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ’پاکستان میں روزانہ 11 خواتین اور آٹھ بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔