پشاور(این این آئی۔ 22 جولائی2023ء) مسیحی برادری سے تعلق رکھنے و الے افراد نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی جسکی قیادت لعزر کھوکھر کونسلر اور سٹیفن کونسلر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ پشاور ڈایوسیس چرچ پراپرٹی کو کمرشل کرنا اور کینٹ بورڈ کا این او سی جاری کرنا پروٹیکشن اآف کمیونل پراپرٹیز اآف منارٹی ایکٹ 2014کی خلاف ورزی ہے،پراپرٹی کو کمشرشل کر کے بل بورڈ لگا نا اور کینٹ بورڈ پشاور کی این او سی جار ی کرنا غیر قانونی ہے،یہ پراپرٹی لاہور ڈایوسیس ٹرسٹ ایسو سی ایشن ایل ڈی ٹی اے کی ملکیت ہے اور ٹرسٹ ایکٹ 1882کے زیر سایہ ہوتے ہوئے کمرشل استعمال نہیں ہوسکتی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی کام کو فوری روکا جائے او ر اسمیں ملوث افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔