منی پور میں مسیحی خواتین کو برہنہ کرنیوالے ہندوؤں کے گھر نذر آتش

نئی دہلی (اے ایف پی) مشتعل خواتین کے ایک گروپ نے بھارتی ریاست منی پورمیں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرنے کے الزام میں دو افراد کے گھر کو نذر آتش کردیا،ریاست میں گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سےجاری نسلی تشدد کے نتیجے میں کم از کم 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جمعرات کو چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، اور اسی دن خواتین سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے امپھال میں دو ملزمان کے گھر میں گھاس کے ڈھیر پھینکے اور اسے آگ لگا دی۔