پوپ فرانسس نےA.I کو خطرہ قرار دے دیا

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردارکرتے ہوئے عالمی سطح پرغور و فکرکا مطالبہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ویٹیکن سٹی میں بات چیت کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ اندازمیں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال انسانیت کی خدمت اور دنیا کے تحفظ کیلئے ہونا چاہیے، نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اور قانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔