امریکا کا جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحیوں پر حملے پر تشویش کا اظہار

امریکا نے جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحی برادری پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان میں گرجا گھروں کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پرامن آزادی اظہار اور ہر ایک کے لیے مذہب اور عقیدے کی آزادی کے حق کی بات کرتا ہے، پاکستانی حکام واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں، تشدد میں ملوث تمام فریق پُر امن رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچین کالونی اور عیسیٰ نگری میں گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق قرآن کی بے حرمتی کو بنیاد بناکر اقلیتوں کی آبادیوں پر حملہ آورہونےکی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنایا، امن کمیٹی کو متحرک کردیا کیا گیا ہے اور پولیس نے 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔