جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے کسی بھی ملزم کو معاف نہیں کیا جائے گا، واقعہ کے 10 مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اس وقت 65 سو سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جب کہ بہت جلد گرجا گھروں کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے

توہین مذہب کے مبینہ واقعے پر سٹی پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مقدمات میں امن کمیٹی سمیت 42 نامزد اور 600 نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، جب کہ مقدمے میں شرانگیزی، دہشت گردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے دیگر شہروں میں منتقل کر دیا ہے، اور شہر بھرمیں رینجرز سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے دیگر شہروں میں منتقل کر دیا ہے، اور شہر بھرمیں رینجرز سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔