کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مذاہب کا منافرت پر اکسانےکے لیے استعمال بند کیا جائے۔
پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشددکا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا کہ تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کےلیے مذہب کا استعمال بندکیا جائے، قتل، دہشتگردی، جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خداکا نام استعمال کیا جانا بندکیاجائے۔