کے پی حکومت کے مسیحیوں کیلئے عیسائی کی بجائے مسیحی استعمال کرنے کے احکامات

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے احکامات اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں سرکاری طور پر مسیحی برادری کے لئے لفظ عیسائی کی بجائے مسیحی کا لفظ استعمال کر نے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ مذہبی امور کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور ڈویژنل کمشنرز کے نام ارسال کئے جانے والے مراسلے میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات اور اس سال اگست میں ہونے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں مسیحی برادری کے لیے آئندہ عیسائی کی بجائے مسیحی کا لفظ استعمال کیا جائے ۔