لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ مسیحی عبادت گاہوں کےساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی بھی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مسیحی برادری،گرجا گھروں اور مسیحی تعلیمی اداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب بھر میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کے مسائل کے حل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں مسیحی شہریوں کو کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ کے وفد کے ارکان سے ملاقا ت کے دوران کیا۔چیئرپرسن پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ میگی ٹریمبل کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد