راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ

امریکی وفد نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کرنے والے امریکی وفد میں گریگ ایڈورڈ، رابرٹ فرینکلن، ڈونالڈ سزولومیئر، مارک رائس اور پیٹر رچ شامل تھے۔

امریکن این جی او وفد کو اڈیالہ جیل میں ایک خاص مسیحی قیدی سے ملاقات کی اجازت دینے انکار،جیل انتظامیہ نے کہا کہ ظفربھٹی توہین رسالت میں عمرقید کا سزا یافتہ،ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیرملاقات نہیں کرا سکتے،امریکن این جی او کے وفد کی اڈیالہ جیل میں مسیحی قیدی سے ملاقات نہ ہوسکی ۔

اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران امریکی وفد نے مسیحی حوالاتیوں اور قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کا حال احوال معلوم کیا۔ جیل حکام نے امریکی وفد کو جیل میں سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ اڈیالہ پاکستان کی منفرد حیثیت والی وہ جیل ہے جس میں سیاسی قائدین کو بھی رکھا جاتا ہے۔ اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی موجود ہیں۔