مسیحی عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کا پلان فائنل

:پنجاب پولیس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کاپلان فائنل کر لیا، ترجمان پنجاب پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ صوبہ بھر کے 3ہزار286 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 26ہزار557 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے ، مسیحیوں کی سکیورٹی کیلئے2335سی سی ٹی وی کیمرے3427میٹل ڈیٹیکٹرز اور سینکڑوں واک تھرو گیٹس کا استمال کیا جائےگا۔

لاہورمیں 622 مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے 3ہزار422 افسران اور اہلکار، 271 میٹل ڈیٹیکٹرز اور 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہوں گے،خواتین مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہوں گی،پنجاب پولیس نے صوبے کے 3ہزار286 گرجا گھروں کو اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے ،صوبہ بھر میں اے ، بی اور سی کیٹیگریز کے 3ہزار501 مسیحی عباداتی پروگرام ہوں گے۔