ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب کے استعمال سے متاثر ہونے والے ایک اور شخص کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،پرویز مسیح نامی متاثرہ شخص کو فوری طور پر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں لایا گیا۔ پرویز مسیح کی ہی طرح کئی دوسرے متاثرین تاحال اس زہریلی شراب سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتالوں میں داخل ہیں جہاں انکا علاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز مسیح کو ابتدائی طور پرپانچ دن کیلئے الائیڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اسکا علاج ہوا اور پانچ دن علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا لیکن 2 جنوری بروز سوموار کو اسکی حالت پھر سے خراب ہوگئی اور پرویز کو ہنگامی طور پر فیصل آباد طبی معائنے کیلئے لایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسکی حالت بہت نازک ہے اور اسے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
پرویز اس زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے قریب 150 افراد میں سے ایک ہے جو اس زہریلی شراب کے استعمال سے شدید متاثر ہوئے ہیں،یہ واقع کرسمس کے موقع پر پیش آیا جہاں یہ زہریلی شراب پی کر 50 کے قریب جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد