وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے مبارک آباد بستی میں سوگوار خاندانوں سے ملاقات کی ،جنوری 3 بروز منگل کو مسیحی لیڈران کا ایک وفد پاسبانوں اور سیاسی شخصیات سمیت مسیحی بستی میں پہنچے۔ مقامی مسیحیوں سے خطاب میں وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ تکلیف کی اس کھڑی پوری قوم آپ سب کے ساتھ ہے۔
وفاقی وزیر کامران مائیکل کے ہمراہ آرچ بشپ فیصل آباد جوزف ارشد،پادری شہزاد صدیق، ایم پی اے شکیل مارکس کھوکھر، جوئل عامر سہوترا، امتیاز چغتائی، سلیم رحمت سندھو، مقامی ڈی سی او،مقامی ڈی پی او،آئزک ٹی وی اور پریز ٹی وی کی ٹیمز،چوہدری اشرف گلشن، فریاد بھٹی ،عمانوایل جولیس آرتھر اور دیگر کی شخصیات شامل تھیں۔
مقامی لوگوں سے خطاب میں وفاقی وزیر کامران مائیکل نے اعلان کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے افراد کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی اور مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ اسی موقع پر ڈی سی او کی کاوشوں کو بھی سراہا،انہوں نے کہا کہ تفتیش میں پیش رفت اطمینان بخش ہے اور اصل ملزمان کو کٹہرے میں لانے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کرسمس کے موقع پر قریب 150 افراد زہریلی شراب کے استعمال سے شدید متاثر ہوئے،بعد ازاں معلوم ہوا کہ شراب کی جگہ آفٹر شیو لوشن کا محلول تھا جو استعمال ہوا۔ جس کے نتیجے میں 50 افراد جابحق جبکہ درجنوں نازک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔
آپ سب سے درخواست ہے متاثرین اور انکے خاندانوں کیلئے دعا کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وفاقی وزیر کامران مائیکل کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات ،مالی مدد کا اعلان
–
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد