,

سال 2016 میں ہر 6 منٹ میں 1 مسیحی اپنے ایمان کی خاطر مارا گیا

سال 2016 کی ایک رپورٹ کی مطابق دنیا بھر میں اپنے ایمان کی خاطر سب سے زیادہ ستائے جانے والے افراد مسیحی ہیں، اطالوی ماہرِ سماجیات کے مطابق صرف سال 2016 میں 90,000سے زائد مسیحیوں کو صرف مذہبی بنیادوں پر ماردیا گیا۔ اطالوی ماہرِ سماجیات کا کہنا تھا کہ اگر ان اعدادوشمارکو آسان ہندسوں میں بیان کیا جائے تو ہر چھٹے منٹ میں ایک مسیحی اپنے ایمان کی خاطر ماردیا جاتا ہے۔
مزید بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افریقہ میں ہونے والے قبائلی جھگڑوں میں 70 فیصد مارے جانے والے افراد مسیحی تھے جنہیں صرف انکے مذہب کی بنیاد پر ماردیا گیا۔