,

پاکستان میں 2009 سے 2015 کے عرصے میں مسیحیوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے حملے

پاکستان میں 2009 سے 2015 کے عرصے میں مسیحیوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے حملے
یکم اگست 2009: گوجرہ میں مشتعل مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسیحی آبادیوں پر حملے کئے جن میں قریب 9 افراد جابحق اور درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

مئی 2010: لاہور میں احمدی برادری کی 2 عبادتگاہوں میں جمعہ کے اجتماعات دہشتگردی کا نشانہ بنے جس میں قریب 90احمدی جابحق اورکئی زخمی ہوئے 
9مارچ2013: لاہور میں مسیحیوں کے گھروں کو ایک مشتعل گروہ نے جلا دیا،اس الزام کی بنیاد پر کہ ایک مسیحی توہینِ مذہب کا مرتکب ہوا۔
27جولائی 2014: گوجرآنوالہ میں ہجوم نے احمدیہ کمیونٹی کے 5 گھروں پر توہینِ مذہب کے الزام پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں ایک 8 ماہ کی بچی ،ایک دس سال کی بچی سمیت تین خواتین جابحق ہوئیں۔
15مارچ 2015: لاہور کے علاقے یوحناآباد میں چرچ کے گیٹ پر دو خودکش دھماکے ہوئے جسکے نتیجے میں 15 افراد جابحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔